جنوبی وزیرستان، گرلزسکولوں پر تعینات خواتین اساتذہ سمیت 276 اہلکار غیر حاضر

اللہ نور وزیر
سال 2023 کے دوران جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں گرلز سکولوں‌ پر تعینات خواتین اساتذہ اور دیگر عملے کے 276 اہلکار ڈیوٹی پر غیر حاضر رہے.

نیوز کلاؤڈ نے جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں‌محکمہ تعلیم نے گرلز سکولوں‌پر تعینات تدریسی عملے اور دیگر سٹاف کی غیر حاضری کی تفصیلات حاصل کرلی

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کی گئی لسٹ کے مطابق گرلز سکولوں پر تعینات 276 اہلکار سال 2023 میں اپنے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے.

پورا سال گھروں پر تنخواہیں لینے والوں میں‌ایک بڑی تعداد خواتین اساتذہ کی ہے جبکہ چوکیدار اور کالر بھی غیر حاضری کی لسٹ میں شامل ہیں.

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں گرلز سکولوں پر خواتین کی حاضری کا معاملہ عرصہ دراز سے چل رہاہے۔زیادہ تر علاقوں میں گرلزسکولوں میں خواتین اساتذہ کےلئے رہائش اور دیگر سہولیات کا فقدان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں محکمہ تعلیم کی غفلت کی وجہ سے گرلز سکول بند ہوچکے ہیں۔