تحریک انصاف لانگ مارچ : کنٹینڑ کے نیچے آکر خاتون صحافی جاں بحق

سادھوکی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں شامل خاتون صحافی کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینل فائیوکی رپورٹر صدف منیرعمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئیں۔

صدف عمران خان کے انٹرویو کے لئے کنٹینر پرجانے کی کوشش کررہی تھیں کہ افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئیں، حادثہ کامونکی جاتے ہوئے راستے میں پیش آیا۔

عمران خان نے خاتون صحافی کے جاں بحق ہونے پر لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

عمران خان نے کہا دعا ہے کہ اللہ انکے لواحقین کو صبر دے، خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے پر آج کا مارچ یہیں ختم کرتے ہیں۔