اسمگل شدہ گاڑیوں‌کو ریگولرائز کرنے سے متعلق خبروں پر ایف بی آر کا موقف

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسمگل شدہ گاڑیوں کے حوالے سے ایمنسٹی اسکیم کی افواہوں کی تردید کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسمگل شدہ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کی ایمنسٹی اسکیم کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسمگل شدہ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کے بارے میں کوئی تجویز وفاقی حکومت کے زیر غور نہیں ہے، عوام سوشل میڈیا پر چلنے والی اور غیر مصدقہ ذرائع سے موصول ہونے والی ایسی کسی خبر پر یقین نہ کریں۔