جنوبی وزیرستان اپر، لدھا میں گھر پر ڈرون حملہ

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا میں ایک گھر پر مبینہ ڈرون حملہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔

تنگی بادین زائی کے علاقے میں ڈرون طیارے سے ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

صحافی انعام اللہ نےنیوز کلاؤڈ کو بتایا علاقہ مکینوں نے ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماسٹر سید احمد خان نامی شخص کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم گھر مکمل طور تباہ ہوچکا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ لدھا میں آج صبح سے ڈرون طیارو ں کی پروازیں جاری تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پچھلے سال 15 مارچ کو تحصیل لدھا کے علاقے زانگاڑ میں ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کی زد میں آکر دو بچے جاں بحق ہوئے تھے۔