جنوبی وزیرستان اپر میں مسجد پر مبینہ ڈرون حملے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں.
مقامی زرائع کے مطابق تحصیل سراروغہ کے علاقے کونڑائی راغزائی میں ایک مسجد کو ڈرون میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے.
حملےمیں جاںبحق ہونے والے شخص کی شناخت سیف اللہ ولد ادرام خان سے ہوئی ہے. زخمیوں میں مرتضی ولد نواب خان ،حامد خان ولد قاسم خان اور عابد ولد نورگائی شامل ہیں.
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق شخص کی لاش کو سول ہسپتال سراروغہ منتقل کردیا ہے.
مقامی زرائع کے مطابق میزائل ڈرون طیارے سے فائر کیا گیا تاہم اب تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے.
واضحرہے کہ جنوبی وزیرستان میں رواں سال یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے۔ 14 مئی کو تحصیل لدھا کے علاقے تنگی بادین زائی میں ایک گھر پر ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاںبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔اس سے قبل 21 مارچ کو تحصیل لدھا میں ایک گھر پر مبینہ ڈرون حملہ ہوا تھا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔