ڈاکٹر وردہ قتل کیس،جے آئی ٹی تشکیل

ڈاکٹر وردہ کیس،صوبائی حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

صوبائی حکومت نے ایبٹ آباد میںلیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اغوا اور قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) تشکیل دیدی۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق خیام حسین کو صوبائی انسپیکشن ٹیم کے انچارج اور کمیٹی کے سربراہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

کمیٹی میں ایبٹ آباد کے ڈی پی او ہارون الرشید، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور پراسیکیوشن ڈائریکٹوریٹ کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ جی آئی ٹی میں سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کے ایک ایک نمائندے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

دو روز قبل صوبائی حکومت نے ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی منظوری سے خط چیف سیکرٹری کو ارسال کر دیا گیاتھا۔

واضح رہے کہ 4 دسمبر کو ڈاکٹر وردا مشتاق کو 67 تولے طلائی زیورات واپس کرنے کے لئے ان کی سہیلی ردا وحید ہسپتال سے ساتھ لے کر گئیں تھی اور جدون پلازہ سے ملحقہ زیر تعمیر گھر میں دیگر ملزمان نے ان کو قتل کرکے لڑی بنوٹہ کے جنگل میں گڑھا کھود کر دفن کر دیا تھا۔

پولیس کی جانب سے تحقیقات کے بعد ملزمان کی نشاندہی پر نعش کو 8 دسمبر علی الصبح برآمد کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں