پشتون ڈیس ایبل فیڈریشن(پی ڈی ایف) جنوبی وزیرستان لوئر کے زیر اہتمام معذور افراد نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا ختم کردیا.
پی ڈی ایف کے رہنما ثناء اللہ نے نیوز کلاؤڈ کوبتایاکہ علی وزیر، محسن داوڑ اور فیصل کریم کنڈی نے ان کے مطالبات سنیں اور انھیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد کیمپ کے شرکاء نے اتفاق رائے سے احتجاج ختم کرنے کافیصلہ کیا.
پی ڈی ایف کے زیر اہتمام جنوبی وزیرستان لوئر سے تعلق رکھنے والے معزور افراد گذشتہ 10 دنوں سے اسلام آباد میں مطالبات کے حق میںاحتجاج کررہے تھے.
ان کےمطالبات کے مطابق معذور افراد کے لیے وظائف مقرر کیے جائیں، ان کے لیے نوکریوں میں کوٹہ بحال کیا جائے، انہیں بےنظیر انکم سپورٹ اور احساس پروگرام میں شامل کیا جائے اور انہیں ترقیاتی سکیموں میں حصہ دیا جائے۔
4 روز تک ڈی چوک پر احتجاج کرنے کے بعد انہوں نے گذشتہ6 دنوںسے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہراحتجاجی کیمپ لگایا تھاجہاں پرمختلف سیاسی رہنماؤں جس میں ممبران قومی اسمبلی علی وزیر محسن داوڑ،وزیراعظم کے مشیر فیصل کریم کنڈی اور بشری گوہر شامل ہیں نے ان سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات سنیں.