محکمہ تعلیم خیبرپختونخو میں سرکاری خط وکتاب کیلئے ڈیجیٹل سسٹم لازمی قرار

محکمہ تعلیم خیبرپختونخو میں سرکاری خط وکتاب کیلئے ڈیجیٹل سسٹم لازمی قرار

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کی تمام سرکاری خط و کتابت کے لیے ڈیجیٹل سسٹم لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ محکمے کے نوٹیفکیشن مورخہ 28 اکتوبر 2025 کے تسلسل میں صوبائی وزیرِ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ بروز پیر، 8 دسمبرسے محکمہ کی تمام سرکاری مراسلت اور دفتری امور صرف خیبر پختونخوا ڈیجیٹل ورک اسپیس (KP-DWS)کے ذریعے ہی انجام دیے جائیں گے۔

اس میں ای ریسیونگ و اجرا، ای نوٹ شیٹ اور سرکاری خطوط کی ترسیل شامل ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق محکمہ کے تمام سیکشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ KP-DWS کے R&I ماڈیول کا استعمال فوری طور پر شروع کردیں۔

5 دسمبر 2025 کے بعد دستی وصولی اور اجراء مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔محکمہ نے مزید واضح کیا کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کو سختی سے لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں