ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک الٹنے سے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دو مزدور جاں بحق ہوگئے.
ریسکیو 1122 زرائع کے مطابق حادثہ بنوں روڈ پر گلوٹی گاؤں کے قریب پیش آیاہے.
لوڈ ٹرک الٹنے سے ٹرک پر موجود دو مزدور ٹرک کے نیچے دب کر جاںبحق ہوگئے .
جاںبحق ہونے والے دونوںمزدور ں کاتعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی سے ہے.
ریسکیو کی ٹیموں نے دونوں نعشوں کو بجری سے نکال ہسپتال منتقل کردیا .