ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ چودھواں کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ میں جاں بحق افراد موٹرسائیکلوں پر جارہے تھے کہ مٹہ روڈ پر نامعلوم افراد نےان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں اپنی تحویل لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیئے۔
جاں بحق افراد کی شناخت سجاول،عنایت اللہ ،نعمت اللہ اور کفایت اللہ کے ناموں ہوئی ہے جو شریفہ بی بی واقعہ کے ایف آر میں نامزد تھے۔
واضح رہے کہ شریفہ بی بی کو 2018 میں برہنہ کر کے علاقے گلیوں میں گھمایا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔