اراکین سینیٹ کا جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کا مطالبہ

اسلام آباد:اراکین سینیٹ نےجسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کےلئے قرارداد جمع کردی.

قرارداد پر چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا سمیت تمام جماعتوں کے ارکان کے دستخط موجود ہیں.

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کمیشن کا عہدہ ایک حساس عہدہ ہے، جس شخص پر جنسی ہراسانی کا الزام ہو وہ کمیشن کی سربراہی کیسے کر سکتا ہے.

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے جاوید اقبال کے خلاف الزامات کے لئے پہلے ہی کمیشن بنا رکھا ہےلہذہ جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی چیئرمین شپ سے فوری طور پر ہٹایا جائے.