پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اورسیاسی کمیٹی نے بجٹ منظور کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں بجٹ 2025-26 کی منظوری پر مشاورت کی گئی، لاس میں مالی سال بجٹ منظور کرنے پر اتفاق ہوگیا۔
اراکین پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ بجٹ منظور نہ کرنے کا نقصان زیادہ اور فائدہ کم ہے، وفاقی حکومت صوبے میں حکومت ختم ہونے کا فائدہ اٹھاسکتی ہے، صوبائی حکومت ختم ہوئی تو مقدمات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی اجلاس نے بھی بجٹ منظوری کےپارلیمانی پارٹی کےفیصلےکی توثیق کردی۔
اعلامیے کے مطابق کے اعلامیے کے مطابق بجٹ کی منظوری نہ ہونے پر خیبرپختونخوا میں مالی بحران پیدا ہونے کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ تشویش کے ساتھ نوٹ کیا گیا ہے کہ اگر صوبائی اسمبلی بروقت صوبائی بجٹ منظور کرنے میں ناکام رہتی ہے تو مالی ایمرجنسی نافذ کرنے کی آڑ میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کی ایک حکومت کی زیر قیادت سازش جاری ہے۔
بجٹ کی منظوری میں ناکامی کے نتیجے میں مالی ایمرجنسی اور وفاقی حکومت کی طرف سے کے پی حکومت کا بالآخر خاتمہ ہو گا۔ اس لیے یہ طے کیا گیا کہ کے پی حکومت اور کے پی کے لوگوں نے عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی پر جو اعتماد کیا ہے، اسے برقرار رکھا جائے۔