مضاربہ سکینڈل کا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد:اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مضاربہ کرپشن ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔سابق فوجی افسران سمیت دیگر افراد سے فراڈ کرنیوالے ملزم کو سزا سنا دی ۔

ملزم عبد الرحمن غازی کو چودہ سال سزا سنائی گئی جبکہ عبد الرحمن غازی کو 93 کروڑ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود مرزا ، ملزم عبد الرحمن غازی عدالت پیش ہوئے ۔احتساب عدالت نمبر دو کے جج اعظم خان نے فیصلہ سنایا۔