سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ،16ہزار95 افراد جاں بحق

ملک بھرمیں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے 1695 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 725 مرد، 340 خواتین اور 630 بچے شامل، 12 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے، 440 پلوں کو نقصان پہنچا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک بهر میں حالیہ بارشوں اورسیلاب سے کل 1695 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 759، بلوچستان 336 جبکہ خیبرپختونخوا میں ہلاکتوں کی تعداد 307 ہوگئى۔ملک بھر میں 725 مرد 340 خواتین اور 630 بچے اب تک جان کی بازى ہار گئے، زخمی ہونے والوں کی کل تعداد 12865 ہوگئى۔رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے سڑکوں کو مزید نقصان پہنچا، ملک بھر میں کل 13254.49 کلو میٹر سڑک جبکہ 440 پل متاثر ہوئے۔

سیلاب سے 12 لاکھ 77 ہزار 861 گھروں کو جزوى نقصان جبکہ 767488 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے، 11 لاکھ 62 ہزار 122 مال مویشیوں کو نقصان پہنچا۔