خیبرپختونخوا حکومت نے سوات میں سیلاب کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ریسکیو آپریشن میں تاخیر اور غفلت برتنے پر پر ڈپٹی کمشنر سوات کو تبدیل کردیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنرسوات شہزاد محبوب کو تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ تعیناتی کے منتظر سلیم جان کو تعینات کیا گیا ہے۔
نو تعینات ڈپٹی کمشنر سلیم جان اس سے قبل جنوبی وزیرستان اپر میں فرائض انجا م دے چکے ہیں ۔
گذشتہ روز بھی سوات کے 2 اسسٹنٹ کمشنرز، ایک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ریسکیو کے ضلعی انچارج کو معطل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کے باعث دریائے سوات بپھر گیا تھا، جس کے نتیجے میں 7 مقامات پر خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے تھے، جن میں سے 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں اور 55 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔