خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں سیلابی ریلا تہہ خانے میں داخل ہونے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی 11 افراد جاں بحق ہوگئے.
ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوساناک واقعہ دور دراز پہاڑی علاقے پرانا بازی خیل میں رات کے وقت سیلابی ریلہ پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہونے سے پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد گھرکے تہہ خانے میں سو رہےتھے۔
مقامی ا فراد اور ریسکیو اہلکاروں نے تہہ خانے سے تمام افراد کی لاشیں نکال لیں۔
تہہ خانے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 بچے، 3 خواتین اور2 مردشامل ہیں۔