خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان) میںنامعلوم افراد نے پاک فوج کےلیفٹیننٹ کرنل دو بھائیوںسمیت اغواء کرلیا.
اغوا ہونے والے تین بھائیوں میں لیفٹیننٹ کرنل خالد، اے سی کنٹونمنٹ بورڈ آصف اور نادرہ میں کام کرنے والے فہد امیر شامل ہیں.
پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ تحصیل کلاچی میںپیش آیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق تینوں بھائی والد کو سپردک خاک کرنے کے بعد مقامی مسجد میں فاتحہ خوانی کیلئے موجود تھے کہ اس دوران دہشت گرد مسجد میں داخل ہوئے اور تینوں کو اغوا کرلیا۔
پولیس نے واقعے بعد مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ اپریشن شروع کردیا ہے ۔
واضحرہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈہ پور کا آبائی علاقہ ہے .مذکورہ علاقے میں گذشتہ چند ماہ کے دوران سرکاری افسران کے اغوا سمیت سکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں۔