جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل اور جنڈولہ میں کل کرفیو نافذ ہوگی

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل اور ضلع ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں 16 جولائی بروز بدھ، صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو لاگو رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق برمل میں ہر قسم کی آمدورفت پر پابندی عائد ہوگی اور تمام بازار و مارکیٹس بند رہیں گے۔

تین داخلی راستے جن میں شکائی-انزر چینہ-وانا، وانا-تیارزہ گیٹ-کرب کوٹ-تنائی تا عزیز آباد چوک، اور خمرنگ-رغزئی تا شولام شامل ہیں پر داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا۔

اسی طرح ضلع ٹانک کے جنڈولہ سب ڈویژن میں بھی کرفیو نافذ رہے گا جہاں جنڈولہ بازار اور جنوبی وزیرستان اپر جانے والے راستے مکمل طور پر بند کیے جائیں گے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ حکام کی اجازت اور شناختی دستاویزات جمع کروانے کے بعد نقل و حرکت کی اجازت دی جائے گی۔

ساتھ ہی عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو دیکھ کر اپنی گاڑی کو کم از کم 100 میٹر دور سڑک سے نیچے اتار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان ،انتظامیہ کاغلام خان بارڈرتجارتی سرگرمیوں کیلئے کل کھولنے کا اعلان
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ حفاظتی اقدامات مؤثر انداز میں نافذ کیے جا سکیں اور امن و امان برقرار رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں