’’مفت خورمرشدکوئی جائز کام لیتے تو گھڑیاں چوری ،خیرات خوری سے بچ جاتے‘‘

لاہور:وزیر ریلوے سعدرفیق نے کہا ہے کہ کھایا پیا لوٹا بیچا سب سامنے آجائے گا،مفت خوری اور ٹکے ماری کےعادی مُرشد کوئی جائز کاروبار کر لیتے توفارن فنڈنگ، صدقہ خیرات خوری اور گھڑیاں چوری کرنے سے تو بچ جاتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیرریلوے سعدرفیق کا کہنا تھا کہ افسوس! مفت خوری اور ٹکے ماری کےعادی مُرشد کوئی جائز کاروبار کر لیتے تو فارن فنڈنگ، صدقہ خیرات خوری اور گھڑیاں چوری کرنے سے تو بچ جاتے۔سعدرفیق کا مزید کہنا تھا کہ کھایا پیا لوٹا بیچا سب سامنے آجائے گا۔

وفاقی وزیرریلوے نے بتایا کہ گرین لائن، فرید ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس جلد ٹریکس پر رواں دواں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے پنشنرز کی پنشن شدید مالیاتی دباؤ کے باعث لیٹ ہوگئی ہے، اور وہ سخت تکلیف میں ہیں جس کا پورا احساس ہے، وزارت خزانہ نے رات کو کلئیرنس دے دی تھی،آج انشا اللّٰہ اے جی پی آر سے اتھارٹی ایشو کروا کے بینکوں کو ریلیزکروائی جا رہے ہے، پوری کوشش ہے کہ بینک ہفتے کے دن اوور ٹائم لگا کر اسے تقسیم کر دیں۔