جرگہ نظام کی بحالی پر مشاورتی اجلاس طلب ،قبائلی اضلاع کے منتخب نمائندوں کو شرکت کیلئے خط

اسلام آباد: قبائلی اضلاع میں جرگہ نظام کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزارت سیفران کی جانب سے اجلاس میں شرکت کے لیے قبائلی منتخب نمائندوں کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

خط کے مطابق، وزارت سیفران نے ضم شدہ اضلاع میں جرگہ نظام کی بحالی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کا تعارفی اجلاس یکم جولائی کو وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

وزارت نے مشاورت کے لیے دوسرا اجلاس 7 جولائی کو صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے۔

خط میں اراکین پارلیمنٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ اجلاس میں ذاتی طور پر یا آن لائن شرکت کو یقینی بنائیں۔

خط قبائلی اضلاع سے منتخب 17 اراکین پارلیمنٹ، جن میں ایم این ایز، سینیٹرز اور ایم پی ایز شامل ہیں، کو ارسال کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں