وزیراعلی خیبر پختونخوا کا بارشوں اور برفباری سے متاثرہ افراد کیلئے معاوضوں کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بارشوں اور برفباری سے متاثرہ افراد کے لیے معاوضوں کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے سیکریٹری ریلیف سے رابطہ کرتے ہوئے متاثرین اور نقصانات کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے.

انہوں نے حکم دیا کہ صوبہ بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات اکھٹی کی جائیں اور حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10, 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے جائیں۔ْ

ان کا مزید کہنا تھا کہ شدید زخمیوں کو 3،3 لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید ہدایت دی کہ ان حادثات میں مالی نقصانات کے ازالے کے لیے بھی معاوضے دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے حادثات میں اب تک 27 افرادجاں بحق جبکہ 38 افراد زخمی ہوگئے ہیں،

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق 129 گھروں کو جزوی جبکہ 33 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔