ڈیرہ اسماعیل خان میں 8 سالہ بچی ونی ،4افراد کے خلاف مقدمہ درجہ

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں لڑکے سے بدفعلی کے الزام میں ملزم کی 8 سالہ بہن ونی کردی گئی۔

کچھ روز قبل تحصیل پروا کے علاقہ تلوکر میں 12 سالہ بچے کو نشہ دے کر 2 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا، معاملہ سامنے آنے پر چار رکنی پنچایت نے ملزم کی بہن ونی کرنے فیصلہ سنا دیا۔

پولیس کے مطابق پنچائت نے ملزم کی 8 سالہ بہن مقدس بی بی کو زیادتی کا نشانہ بننے والے 12 سالہ کاشف کے ساتھ نکاح پڑھایا۔4 رکنی پنچایت میں امام مسجد تلوکر بھی شامل تھا۔

تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے نکاح خوان سمیت پنچائت کے 4افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں