نگران خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق اگلے مالی سال کا بجٹ سرپلس دینے کے معاہدہ پر دستخط کردیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد معاہدہ پر دستخط ہوگئے ، معاہدہ مرکزی حکومت کو ارسال کردیاگیا۔ معاہدے کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے صوبائی حکومت 95 ارب کا سرپلس بجٹ دے گی۔
پچھلے بجٹ میں تحریک انصاف کی حکومت نے 117 ارب کا سرپلس بجٹ دینے کے لیے آئی ایم ایف معاہدہ پر دستخط کیے تھے،خیبرپختونخوا کو اس وقت کم ازکم 200 ارب روپے کا خسارہ ہے۔