بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی میں نصب بم کے دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خضدار شہرکے سلطان روڈ دو تلوار چوک پر حملہ آوروں نے گاڑی میں سوار تاجروں کو نشانہ بنایا .
ایس ایس پی خضدار فہد کھوسہ نے بتایا کہ دھماکا گاڑی میں نصب مقناطیسی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تاجر امان اللہ اور 20سالہ نوجوان نوید شاہوانی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسے گھیرے میں لے لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار بم دھماکے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 25 فروری کو خضدار میں سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کے اسکواڈ کے قریب دھماکے سے دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئےتھے.