شیر افضل مروت کا بھائی خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کردیا۔

خالد لطیف سے محکمہ واپس لینے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے تحت معاون خصوصی خالدلطیف کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

خالدلطیف کوسائنس وٹیکنالوجی کےمعاون کاقلمدان دیا گیا تھا۔