جنوبی وزیرستان لوئرمیں بم دھماکہ،قبائلی رہنما کابھائی جاں‌بحق

جنوبی وزیرستان لوئر میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں قبائلی کا بھائی جاں بحق ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں قبائلی رہنما ملک عالم جان اپنےبھائی اکبر جان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ انھیں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے میں ملک عالم جان زخمی ہوگئے جبکہ ان کے بھائی اکبر جان جانبحق ہوگئے۔

واقعہ کے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کردیاہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل جنوبی وزیرستان لوئر کے صدر مقام وانا میں پولیس سٹیشن پر کام کرنے والے 5 مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔