جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کےاعظم ورسک میں گھر کے باہر بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد جاںبحق ہوگئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج شام 5 بجے کے قریب عظم ورسک زالئی میں نیاز سلورخیل ولد گری وزیر کے گھرکے باہر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں نیاز اور ناصرخان وزیر شدید زخمی ہوگئے تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں جاں بحق ہوگئے۔
یاد رہے کہ دو دن قبل مذکورہ علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھاجس میں دو اہلکار جاںبحق ہوگئے تھے۔