افغانستان کی حدودمیں بم دھماکہ، جنوبی وزیرستان لوئر کےرہائشی دو افراد جاں بحق

نورعلی
افغانستان کی حدود میں سڑک کنارلے نصب بم کے دھماکے میں جنوبی وزیرستان لوئر کے رہائشی دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

جاں‌بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق شہباراز گنگی خیل کے گھرانے سے بتایا جاتا ہے.

خاندانی ذرائع نے واقعے کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے ریموٹ کنڑول سے گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس دو افراد جا ں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکہ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد صدیق اللہ وزیر اور نور والی شاہ وزیر جاں‌بحق ہوگئے جبکہ نثار وزیر اور خیر محمد وزیر زخمی ہوگئے ہیں.

زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں‌طبی امداد فراہم کی جارہی ہے.

واضح رہے کہ تحصیل برمل کے علاقے انگوراڈہ میں سرحد کے دونوں اطراف احمد زئی وزیر قبائل آباد ہیں۔