وانا: جنوبی وزیرستان لوئر کے صدر مقام وانا میں شکئی سٹینڈ کے قریب پولیس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیاجس کے نتیجے میں دو عام شہری شہید جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 15 سے افراد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق، جیسے ہی پولیس کی گاڑی مذکورہ مقام سے گزری، زور دار دھماکہ ہوا جس کی زد میں زیادہ تر عام شہری آئے۔
دھماکے کے فوری بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
بم دھماکے میں 2 افراد شہید جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں سردار حسین ولد روزی خان سکنہ وچہ دانہ برمل اور محمد عدنان سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔
زخمی ہونے والوں میں رحمان ولد لعل گل سکنہ وچہ خوڑہ، عمر ولد ممید خان سکنہ دژہ غنڈئے، گلاپ ولد غفور سکنہ وچہ خوڑہ، محمد رحمان ولد کرنل خان سکنہ وچہ خوڑہ، نیک محمد ولد قسمت خان سکنہ کژہ پنگھہ، زبیر ولد فضل کریم سکنہ غواہ خولہ، حفیظ اللہ ولد زرداد جان سکنہ منتوئی شکئی، وزیرزادہ ولد قسمت خان سکنہ تنائی، مستو خان ولد صدر خان سکنہ وچہ خوڑہ، سید رحمان ولد تاج محمد سکنہ غلجہ، نعمان ولد الطاف سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان، قاسم ولد منگل خان سکنہ توئے خلہ، ایک نامعلوم شخص (سیریس زخمی)، زبیر ولد سلام خان سکنہ کاریز کوٹ (پولیس کانسٹیبل)، اور فریدون ولد محمد زبیر سکنہ ڈبکوٹ (پولیس کانسٹیبل) شامل ہیں۔
قانون نافذ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔