شمالی وزیرستان، رزمک بازار میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں کمانڈر عثمان کی گاڑی پر بم حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس زرائع کے مطابق رزمک بازار میں قادرکائی گروپ کے کمانڈر عثمان عرف لیوانائی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں 2 راہگیر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو رزمک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 6 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بنوں ریفر کیاگیا ہے۔

کمانڈر عثمان دھماکے میں محفوظ رہے۔

واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔