باجوڑ :جے یوآئی کا امیدوار سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں بال بال بچ گئے

باجوڑ کی تحصیل ماموند میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی )کے نامزد امیدوار برائے پی کے 19 قاری خیر اللہ کو سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔

مقامی زرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قاری خیر اللہ گھر کی طرف جارہے تھے کہ برکمر کے علاقے میں سڑک کنارے پہلے سے نصب بم سے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا.

دھماکے میں جے یو آئی امیدوار محفوط رہےتاہم ان کی گاڑی کوشدید نقصان پہنچا ہے.

واقعے کے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلئے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ۔

اس سے قبل آج ہی کے روز قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں سابق ایم این اے اور نیشنل ڈیموکرٹیک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ اس حملے میں محفوظ رہے.