بٹگرام: جمبیڑہ کے مقام پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا سندھ میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔گاڑی میں سوار 22 سے 25 افراد تھاکوٹ سے جمبیڑہ کی طرف جا رہے تھے۔ حادثے میں 17 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ مزید 3 سے 4 مسافروں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے جن کا تلاش جاری ہے۔
اب تک 9 لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ کچھ مسافر ابھی تک لاپتہ ہیں، جس کے لیے آپریشن جاری ہے۔واقعے کے بعد ڈی ایچ کیو بٹگرام اور آر ایچ سی تھاکوٹ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر آلائی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کی۔