پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ چیئرمین جبکہ عمرایوب خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق عمر ایوب بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب کی بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا، حلیم عادل شیخ صدر پی ٹی آئی سندھ منتخب ہوئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تمام پینلز کے سامنے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
پی ٹی آئی بلوچستان میں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو گی، بلوچستان میں صدر کے لیے تین پینل مدمقابل ہیں.
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نتائج کا حتمی اعلان 3 مارچ کو کیا جائے گا۔