بنوں، سابق پولیس اہلکار قتل،ایف سی چیک پوسٹ پرحملہ

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے.

پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود علاقہ سورنگی میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد ایک میڈیکل سٹور میں داخل ہوئے اور سابق پولیس اہلکار سید حبیب اللہ شاہ پر فائرنگ کردی .

فائرنگ کے نتیجے میں‌حبیب اللہ شاہ موقع پر جاں‌بحق ہوگئے ،حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں‌کامیاب ہوگئے.

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی.

دوسری جانب بنوں کے علاقے غونڈیری میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا۔

ایف سی اہلکاروں نے حملے کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں دو عسکریت پسندہلاک ہو گئے۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ کئی منٹ تک جاری رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں