بنوں:سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں3 طالب علم زخمی ہوگئے

بنوں تھانہ بیسہ خیل کی حدود میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں سکول کے تین طالب علم زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس موبائل علاقے میں معمول کی گشت پر تھی ۔

دھماکے میں زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر سر چ اپریشن شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں