بلوچستان :سیلاب اور بارشوں سے ڈیمز ٹوٹنے سے 5 ارب کا نقصان ہوا:تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

کوئٹہ:بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ٹوٹنے والے ڈیمز کی وزیر اعلی معائنہ ٹیم کی جانب سے تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ چیف سیکرٹری بلوچستان کو بجھوا دی گئی

ٹوٹنے والے اور نقصان پہنچنے والے ڈیموں کے نقصان کا 5 ارب روپے تخمینہ لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 27ڈیمز مکمل ٹوٹ چکے ہیں جبکہ 93کے اسپیل ویز متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ ڈیزائن میں ٹیکنیکل نقائص ،ناقص تعمیرات ڈیمز کے ٹونٹے کی وجہ بنی ،سیاسی بنیادوں پر ڈیمز کے مقامات کا غلط انتخاب بھی وجوہات میں شامل ہیں،.بیشتر ڈیموں کے ٹوٹنے کی اہم وجہ ڈیمز کی تعمیر میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وارننگ کا خیال نہیں رکھا جانا قرار پایا ہے،محکمہ آب پاشی کے متعلقہ آفیسران اور کنسلٹنٹس ذمہ دار قرارپائے ہیں.