بلوچستان اسمبلی میں ٹرانسجنڈرز قانون کو کالعدم قراردینے کی قرار داد منظور

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی نے جمعیت علماء اسلام کے رکن اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ ٹرانسجنڈرز کو کالعدم قراردینے کی قرار داد منظور کرلی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر سرداربابرموسی خیل کی صدارت میں 2 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا توایوان میں جےیوآئی کے رکن اسمبلی اصغر ترین نے ٹرانسجنڈرز پرسن آف رائٹس ایکٹ کو کالعدم کرنے کے حوالے سے قرارداد پیش جس میں کہاگیاتھاکہ یہ ایکٹ آئین پاکستان اور اسلامی اصولوں کے منافی ہے۔

اراکین نے بحث کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کو ایسے اقدامات سے گزیر کرناچاہیے سے جس سے عوام کی مذہبی جذبات کوٹھس پہنچنے،ایوان نے بحث کے بعد قرار دار منظور کرلی۔بعدازاں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منگل 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔