باجوڑ،ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں قبائلی رہنما جاں بحق، ایک زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل بزنگ میں ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک قبائلی رہنما جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قبائلی رہنما ملک یار خان اور ملک زوری خان کی گاڑی کو اصیل ترغاوسپرے کے علاقے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ملک یار خان جاں بحق جبکہ ملک روز خان شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد جاں بحق اور زخمی قبائلی مشران کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔