خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سمیت 4 افراد ہو گئے۔
ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان گنڈاپور نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق سینیٹر کی گاڑی کو سڑک کنارے بم دھماکے سے ڈماڈولہ علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر باجوڑ نے بتایا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سابق سینیٹر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ڈمہ ڈولہ جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو راستے میں ریموٹ کنٹرول بم کانشانہ بنایا گیا۔
خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کی ہے۔