باجوڑ: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کسانوں کو سڑک کنارے فصلیں کاٹنے کی ہدایت

باجوڑ: ضلعی انتظامیہ نے تحصیل ناوگئی اور تحصیل واڑہ ماموند کے کسانوں اور زمینداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سڑک کے کنارے 100 میٹر کے اندر موجود مکئی اور جوار کی فصل فوری طور پر کاٹ دیں۔

یہ حکم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دیا گیا ہے۔

تحصیلدار ناوگئی اور تحصیلدار واڑہ ماموند کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

کسانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 8 اگست سے 10 اگست کے درمیان رضاکارانہ طور پر اپنی فصل کاٹ لیں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ مدت کے اندر فصل کاٹنے میں غفلت برتی گئی تو ضلعی انتظامیہ قانونی کارروائی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں