باجوڑ، قبائلی ملک کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں قبائلی رہنما کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گذشتہ روز بانڈگئی میں ملک نور محمد کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں ملک محمد نور ٹارگٹ تھا جو اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھا تاہم خار سے تعلق رکھنے والا ایک مستری اعتبار خان ولد خلیل جو ملک محمد نور کے گھر کا جنریٹر ٹھیک کرنے کیلے انکے گھر جارہا تھا بم حملے کا نشانہ بن گئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت نور محمد ولد مومن سکنہ ڈبری واڑہ ماموند اور عطاء الرحمن ولد محمد نور سکنہ ڈبری واڑہ ماموند سے ہوئی ہے۔

واقعے کےبعد زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔