باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے گاؤں جبراڑئی میں گزشتہ رات بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے کے افسوسناک واقعے میں 12 افراد جاں بحق، 3 زخمی جبکہ 11 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
واقعہ سروانو سالارزئی سے تقریباً ڈھائی گھنٹے کی پیدل مسافت پر پیش آیا جہاں شدید بارشوں اور بجلی گرنے کے باعث دو مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی اور اسسٹنٹ کمشنر خار امدادی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
اب تک تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ لاشوں کی تلاش اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نمازِ جنازہ تحصیل سالارزئی میں ادا کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر، قبائلی عمائدین، سیاسی شخصیات اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔