باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے زگہ ڈھیرئی سیوئی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں نجیب اللہ ولد محمد زیر خان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
ڈی ایس پی نیاز محمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول کا تعلق مذہبی سیاسی جماعت الدعوہ ( ملی مسلم لیگ ) سے تھا ۔









