باجوڑ، مکان کی چھت گرنے سے خاتون 2 بچیوں سمیت جاں بحق

بلال یاسر خان
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے نیاگ بانڈہ میں حالیہ بارشوں کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے کمرہ خستہ حال ہو چکا تھا جو اچانک زمین بوس ہو گیا، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ایک خاتون اور دو بچیاں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔

حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں اور زخمی خاتون کو ملبے سے نکالا، جس کے بعد زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں