باچا خان یونیورسٹی چارسدہ نے 139 ملازمین فارغ کر دیے

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ نےڈیلی ویجز (کنٹیجنٹ پیڈ) پر کام کرنے والے139 ملازمین کو فوری طور پر ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔

یورنیورسٹی سے جاری نیوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ یونیورسٹی کی آٹھویں سینٹ کے اجلاس میں کیا گیاجو 24 جولائی 2024 کو صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی کی زیرِ صدارت منعقد ہواتھا۔

اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں تھی جن کی منظوری کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔

یونیورسٹی نےآج3جولائی کوکمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کا نوٹیفکیش جاری کیاگیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ ملازمین کو فوری طور پر خدمات سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارغ کیے گئے تمام ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ شعبہ جات سے کلیئرنس کا عمل مکمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں