اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور مریم نواز سمیت اعلیٰ شخصیات کی خفیہ گفتگو لیک ہونے کے سلسلے میں ایک اور آڈیو کا اضافہ ہوگیا.عمران خان بھی نہ بچ سکے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہوگئی۔ سائفر کے معاملے پر عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی صوتی گفتگو سامنے آگئی ہے۔
عمران خان سائفر کے معاملے پر اعظم خان کو حکمت عملی بتا رہے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس کی متعدد آڈیوز لیک ہوئی ہیں جن میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لندن سے لیے جانے، مریم نواز کے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ منگوانے جیسے انکشافات ہوئے ہیں۔