شمالی اور جنوبی وزیرستان میںسکیورٹی فورسز پر الگ الگ حملوںمیںکیپٹن سمیت 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے.
خبررساں ادارے کے مطابق پہلا واقعہ جنوبی وزیرستان لوئر کی برمل کے علاقے خامرنگ میں پیش آیا جہاںعسکریت پسندوں گھات لگا کر سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایا.
حکام نے بتایا ہے کہ واقعے میں دو اہلکار جاںبحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں.
دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے بویہ میں عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ حملہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق اس حملے میں کیپٹن جاں بحق جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے دونوں واقعات کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کیا ہے ۔