زاہد وزیر
بنوں کے علاقے بکاخیل میں امن کمیٹی کے سربراہ قادر خان عرف قادرکائی کی گاڑی پرنامعلوم افراد کے حملے میں ان کے بھائی خان گل سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
سیکیورٹی زرائع کے مطابق رات 11 بجے کے قریب سرملا کے علاقے میں نہ معلوم افراد نے قادر خان گربز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
حملے میں قادرخان کے2 گارڈ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں قادرخان کے بھائی خان گل اور مادا خان شامل ہیں۔
حملے کے بعد قادرخان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ حملہ آور رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
زرائع کے مطابق قادرخان عرف قادرکائی مقامی امن کمیٹی کے سربراہ ہیں جو جانی خیل اور بکاخیل میں کافی اثر رسوخ رکھتے ہیں۔ان پر اس سے پہلے بھی 3 دفعہ حملے کئے جاچکے ہیں جس میں محفوظ رہے ہیں۔