جنوبی وزیرستان:تحصیل تیارزہ سے تعلق رکھنے والے صحافی آتش محسود قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ان کے بھائی کے مطابق صحافی آتش محسود کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب مولے خان سرائے میں منعقدہ امن جرگے سے واپس آرہاتھا۔
انہوں نے مذید بتایا کونڈسیرائی تیارزہ ٹو وانا روڈ پر ویڈیو رپورٹ کرنے پر ٹھیکیدار نے جان بوجھ کر گاڑی سے کچل ڈالا اور پھر ان پر تشدد کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور پجھر انھیں وانا ہسپتال منتقل کردیا گیاـ
انھوں نے ڈسٹرک پولیس آفیسر سے مزکورہ ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ـ
اس حوالے سے ٹھیکیدار یونین کے صدر ملک نورحسن محسود سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ جس ٹھیکیدار کا نام سوشل میڈیا پر اس واقعے کے حوالے سے گردش کررہا ہے وہ ہمارے یونین کا حصہ نہیں، اور اگر ہمارے یونین کا کوئی ٹھیکیدار کوئی غیرقانونی حرکت کرے اسکے ساتھ یونین قواعد ضوابط کے مطابق کاروائی کرتی ہے۔