جنوبی وزیرستان ،زیر تعمیر چوکی پر حملہ، دو مزدور زخمی، چار اغوا

جنوبی وزیرستان اپر کے مکین بازار کے قریب زیرتعمیر سرکاری چوکی کے مزدورں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

واقعے کے دوران دو مزدور زخمی ہوئے . مسلح افراد نے چار دیگر مزدور اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیئے۔

زخمی مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اغوا ہونے والے مزدوروں کی تلاش میں مصروف ہیں ۔واقعے کے بعد مکین بازار اور گردونواح میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اغواہونے والے مزدوروں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں